چرغہ روسٹ
مرغی ایک عدد
وزن ڈیڑھ کلو ثابت، بنوائیں اور کٹ لگوا لیں
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ موٹی موٹی پسی ہوئی
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
لیموں چار عدد
سفید زیرہ بھناہوا ایک چائے کا چمچہ(پیس لیں)
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
سرکہ تین کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
زردہ کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچ
تیل تلنے کیلئے
ترکیب:
سب سے پہلے مرغی کو دھو کر سرکہ، زردہ کا رنگ اور نمک لگائیں۔ پھر لیموں کا رس نکال کر مرغی میں اچھی طرح مل دیں، اس کے بعد ادرک ، لہسن اور باقی مصالحہ لا کر چار گھنٹہ کے لئے ڈھانک کر رکھ دیں۔ فرج میں رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ کھانا نکالنے سے تھوڑی دیر پہلے کڑھائی میں تیل گرم کر یں اور مصالحہ ملی مرغی کو ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کر لیں۔