کدو کے ٹکڑے
اشیاء:
کدو سیر
شکر تین پاؤ
کھویا پاؤ
دودھ سیر
گھی پاؤ
زعفران ماشہ
الائچی کے دانے حسب پسند
ترکیب:
کدو کو چھیل کر اس کے ایک انچ چوڑے اور ایک انچ موٹے ٹکڑے کاٹ کر گھی میں بھونیے پھر دودھ اور زعفران ڈال کر گلائیے اور کھویا شکر اور بالائی ڈال کر خوب اچھی طرح ملانے کے بعد اتار لیجئے۔ نہایت لذیذ شیرینی تیار ہو گی۔