مچھلی کا کھٹا سالن
اشیاء:
مچھلی ایک سیر
املی آدھا پاؤ
ادرک پسی ہوئی چائے کے دو چمچ
زیرہ تین چمچ
نمک مرچ حسب ذائقہ
گھی تین چھٹانک
پیاز آدھا پاؤ
لہسن پسا ہوا دو چمچ
دھنیا تین چمچ
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑے کاٹ کر ان پر نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر ان پر بیسن لگانے کے بعد اور دھونے کے بعد کسی چھلنی میں نچوڑ لیں۔ پھر تمام مصالحوں کو پیس کر مچھلی کے ٹکڑوں پر لگانے کے چار گھنٹے بعد املی کا نکالا ہوا عرق ٹکڑوں پر ڈال دیں۔ پھر کسی دیگچی میں گھی کو گرم کر لیں اور پیاز اور لہسن کی چار تریاں کاٹ کر سرخی مائل ہونے تک تلک لیں اور اس میں مصالحے سمیت مچھلی کے ٹکڑوں کو ڈال کر ایک پیالی پانی کے ساتھ اچھی طرح بھون لیں اور آخر میں اپنی پسند کے مطابق شوربا رکھ کر اور ہرا مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعدمچھلی تیار ہے۔