شربتِ فالسہ
اشیاء:
تازہ فالسے ایک کلو گرام
عرق لیموں دو کھانے کے چمچ
چینی اور پانی 1، 1 لیٹر
ترکیب:
فالسوں کو دھو کر دیگچی میں ڈالیں۔ پانی کے ساتھ ڈھک کر پکائیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ پانی آدھا رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ فالسے خوب گھونٹ کر چھلنی میں چھان لیں۔ وہی پانی استعمال کر یں۔ جس میں پکائے تھے۔ چینی میں چوتھائی کپ تازہ پانی لے کر قوام پکائیں اس میں چھنے ہوئے فالسے اور عرق لیموں ڈال کر پکائیں۔ لکڑی کا چمچ استعمال کر یں۔ 3 منٹ بعد اتار لیں۔