ثابت مرغ کا کباب
اشیاء:
چوزہ دیسی ایک عدد
سفید زیرہ اور سونف قلیل مقدار میں
نمک 10گرام
ثابت سرخ مرچ گیارہ عدد
پیاز ایک گڈی
خشک انجیر چھ عدد
کچا سہاگہ ایک گرام
مغز خربوزہ 10گرام
دہی 150گرام
ترکیب:
چوزے کو سونف اور زیرے کے پانی سے دھو کر سب مصالحے پیس کر ان کے اندر اور باہر لگا دیں اور فریج میں کئی گھنٹے تک رہنے دیں پھر سیخ چڑھا کر دہی مل کر کوئلوں پر پختہ کر لیں۔