آلو کا زردہ
اشیاء:
آلو سیر
کھویا پاؤ
گھی پاؤ
دودھ تین پاؤ
شکر سیر
بادام کی گریاں اور کھوپرا حسب پسند
چھوٹی الائچی کے دانے ضرورت کے مطابق
کیوڑہ اور زعفران حسب ضرورت
زرد رنگ تھوڑاسا
ترکیب:
آلوؤں کو کدوکش کر کے ان کے پتلے پتلے لمبے لچھے بنا لیجئے پھر آدھے گھی میں باقی الائچی دانے لال کر کے دودھ حل شدہ چیزوں سمیت ڈال دیجئے۔ جب دوتین جوش آجائیں تو اس مرکب میں آلو کے بھونے ہوئے لچھے بھی ڈال دیجئے اور چند بار چمچے سے چلانے کے بعد اس مرکب کو ہلکی آنچ پر دم دیجئے۔ جب تیار ہو جائے تو زعفران کیوڑے میں حل کر کے ڈالیے اور چولہے سے اتار لیجئے۔