تلوں والا چکن
اشیاء:
مرغی کے سینے تین عدد(لمبائی کے رخ باریک کٹے ہوئے)
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
تیل دو چائے والی چمچ
سفید تل تین کھانیو الے چمچ
کنور چکن کیوبز دو عدد
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے والی چمچ
زیرہ پاوڈر چائے والی چمچ
پانی ایک کپ
تلنے کے لئے تیل چار کپ
ترکیب:
مرغی کے باریک اور لمبے کٹے ہوئے ٹکڑوں پر توڑا میدہ اور نمک سیاہ چھڑک دیں۔ پانی گرم کر کے چکن کیوبز گھول لیں اور پھر ٹھنڈا ہونے دیں۔ میدہ بیکنگ پاؤڈر، چاولوں کا آٹا، زیرہ پاؤڈر ایک پیالے میں ڈال کر کیوبز والے پانی سے گھول لیں تیل اور سفید تیل ملا کر ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تیل گرم کر یں میدے میں چکن کے ٹکڑے ڈبو ڈ بو کر نکالیں اور تل کر گولڈن براؤن کر لیں۔ (آنچ درمیانی ہو)