سوکوری
اشیاء:
مشرومز 125گرام
تیل چائے کا چمچہ
مچھلی کے پارچے 150گرام
مولی(کدوکش کرلیں ) کپ
واسبای پیسٹ چار چائے کے چمچے
ہری پیاز 4عدد
سویا سوس چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک نان اسٹک سوس پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں مشرومز ڈال کر تل لیں۔ جب دونوں طرف سے سنہرا ہو جائے تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ مچھلی میں سے کانٹے نکال کر اس کو تر چھے اسٹرپس میں کاٹ لیں۔ اس کو بھی تیل میں ڈال کر تل لیں۔ جب گل جائے تو اسے نکال کر مولی، ہری پیاز سے سجا کر واسبابی پیسٹ اور سویا سوس کے ساتھ پیش کر یں۔