گلاب جامن
اشیاء:
چھلکا اتری ہوئی گری بادام ایک پاؤ
مکھن آدھ پاؤ
گھی تین چھٹانک
دہی آدھ پاؤ
چینی آدھ کلو
بیکنگ پاؤڈر چائے کا ایک چمچہ
ترکیب:
بادام باریک پیس کر میدے میں ملا دیں۔ مکھن بھی حل کر لیں۔ بیکنگ پاؤڈر ڈال کر دوبارہ پھینٹیں ۔سب یکجان ہو جائیں تو پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔آدھ لیٹر پانی میں چینی ملا کر چاشنی بنائیں۔ دوتار کی چاشنی ہو جائے تو حسب پسند گول ، لمبی یاچوکور گلاب جامن بنا لیں۔ گھی گرم کر کے گہرے بادامی رنگ کے آنے تک گلاب جامنوں کو تل لیں ساتھ ہی ساتھ شیرے میں ڈالتے جائیں گھنٹہ بھر پڑا رہنے دیں۔ شیرہ اچھی طرح جذب ہو جائے تو ڈونگے میں نکال لیں۔ جی چاہے تو ورق بھی لگا لیں۔