ایرانی تکے
اشیاء:
گوشت آدھا کلو(پسندوں کی طرح پارچے)
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چوتھائی کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد(لچھے دار کاٹی ہوئی)
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
سرکہ آدھا کپ
خشک انجیر ایک عدد(باریک پیس لیں)
کاجو چار عدد(باریک پیس لیں)
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
ایک پیالے میں لیموں کا رس، گرم مصالحہ پاؤڈر، کاجو، دھنیا پاؤڈر ، ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو تل کر نکال لیں۔ اور اسی تیل میں تیار کردہ مکسچر، نمک اور لال مرچ ڈال کر تین منٹ تک بھونئے اور اس میں ٹماٹر کچیپ بھی شامل کر دیں۔ ساتھ ہی تلی ہوئی پیازبھی اس میں ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں اور مصالحہ مکس کر کے چولہے سے اتار لیں۔گوشت کے ٹکڑے کو اچھی طرح دھو کر سر کہ میں بھگو دیں اس کے بعد سرکہ سے نکال کر ان پارچوں میں فرائی کیا ہوا مصالحہ مکس کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر کے چار گھنٹے کیلئے فریج میں میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد کوئلے دہکا کر گوشت کے پارچوں کو سیخ میں پرو لیں۔ اور کوئلوں پر سینک لیں۔ برش کی مدد سے ہلکے ہلکے آئل لگا دیں۔ مزیدار ایرانی تکے تیار ہیں۔ پو دینے اور کیری کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔