تلوں والے کوفتے
اشیاء:
قیمہ ایک پاؤ
تیل تین کھانے کے چمچ
کارن فلور دو چائے کے چمچ
انڈا ایک عدد
سویا سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
اجی نوموٹو آدھا چائے کا چمچ
سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)
ہری پیاز ایک کھانے کا چمچ(باریک کٹی ہوئی)
ترکیب:
سارے مصالحے سوائے تلوں کے قیمہ میں ملا کر اخروٹ کے سائز کے گول بنا کر تلوں میں رول کر کے کھلے تیل میں تل کر گولڈن کر یں۔ گرم گرم پیش کر یں۔ سائز چھوٹا رکھیں ورنہ اندر سے کچے رہیں گے اور باہر سے تل جل جائیں گے۔