رس کی کھیر
اشیاء:
گنے کا رس دو کلو
چاول ایک کپ
دودھ کلو
ترکیب:
گنے کا رس کھلے منہ کی دیگچی میں چولہے پر رکھیں چار چائے کے چمچ دودھ ڈالیں۔ جو جھاگ اور میل اوپر آئے اسے چمچ سے نکالتی رہیں چاول دھو کر دو گھنٹے پہلے بھگو دیں۔ ہاتھوں سے مل کر رس میں ڈال کر پکائیں۔ کھیر گاڑی ہو جائے تو دودھ ڈال کر پکائیں۔ کھیر تیار ہو جائے تو کٹا ہوا ناریل ڈال سکتی ہیں۔ ٹھنڈا یا گرم دونوں طرح کھایا جاتا ہے۔ کھیر میں دودھ ڈال کر کھائیں۔