آلو اور انڈے کا بھرتہ
اشیاء:
آلو 250گرام
انڈے تین عدد
خشک دھنیا(پسا ہوا) 2چمچ
ہرا دھنیا پانچ گرام
گھی 75گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چمچ
زیرہ 2 چمچ
نمک حسب منشاء
سرخ مرچ حسب پسند
ترکیب:
انڈے ابال کر چھیل لیں اور کتر کر رکھ دیں، آلوابال کر چھیل لیں اور کچل کر رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں پیاز بھون کر پسی ہوئی کالی مرچیں، نمک، سرخ مرچ، زیرہ اور پسا ہوا خشک دھنیا ڈال کر بھونیں۔ تھوڑی دیر کے بعد کچلے ہوئے آلو اور ابلے ہوئے انڈوں کے ٹکڑے ڈال دیں چند منٹ کے بعد کترا ہوا ہرا دھنیا ڈالیں اور چولہے سے نیچے اتار لیں۔