فش کروکیٹس
اشیاء:
مچھلی(نمک لگا کر خشک کر لیں) 400گرام
آلو 300گرام
پیاز(کدوکش کر لیں) ایک عدد
پارسلے(چوپ کر لیں) دوکھانے کے چمچے
انڈا(پھینٹ لیں) ایک عدد
سیاہ مرچ(کُٹی ہوئی) چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
Skordaliaکے لئے:
آلو(ابلے ہوئے) 250گرام
لہسن کے جوے(کوٹ لیں)2عدد
لیموں کا رس دو عدد
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
اخروٹ(کُٹے ہوئے) دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
مچھلی کوٹھنڈے پانی میں 8-12گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور وقتاً فوقتاً پانی تبدیل کرتی رہیں۔ اس کے بعد پانی نتھار کر مچھلی کو خشک کر لیں۔ Skordalia(چپچپے آلو کا مکسچر)بنانے کے لئے ابلے ہوئے آلوؤں کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر میش کر لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں لہسن، لیموں کا رس اور تیل شامل کر دیں۔ حسب ذائقہ نمک ، کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب مچھلی کو ایک پانی سے بھرے ہوئے سوس پین میں ڈال کر ابالیں۔ ابال آنے پر آنچ کم کر کے 15منٹ تک پکائیں۔ پانی نتھار کر مچھلی کو ٹھنڈ اکر لیں۔ مچھلی کی کھال اور کانٹے نکال کر انگلیوں سے مچھلی کو توڑ لیں۔ اسی دوران آلو ابال کر چھیل لیں اورمیش کر لیں۔ اب آلوؤں میں مچھلی، پیاز، پارسلے، انڈا، نمک اور کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر مکس کر کے کروکیٹس تیار کر لیں۔ ایک بڑے سوس پین میں ڈیپ فرائنگ کے لئے تیل اچھی طرح گرم کر یں۔ تیار کئے ہوئے فش کروکیٹس کو تیل میں ڈالیں اور اچھی طرح براؤن ہونے پر نتھار کر نکال لیں۔ Skordaliaکے ساتھ گرما گرم سرو کر یں۔