ساتے
اشیاء:
گوشت آدھا کلو(بغیر ہڈی کا چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں)
شہد ایک چائے کا چمچ
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ(توے پر بھون کر پیس لیں)
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس ایک چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
گوشت میں اوپر دئیے گئے سارے مصالحے میں تیل کے اچھی طرح ملا کر تقریباً چھ ساتھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر سیخ پر یا گرل میں سینک لیں۔ جب اچھی طرح سینک جائیں تو دوبارہ سے اوپر ہلکا سا تیل لگا لیں۔