پکوان >> نئی تراکیب
 

چٹ پٹی کلیجی

اشیاء:
مرغی کی کلیجی آدھا کلو
کھیرا ایک عدد
گاجر ایک عدد
بند گوبھی پھول یا سیلری کا ایک عدد
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک کھانے کا چمچ
سفید سرکہ کپ
پانی کپ
ادرک باریک شدہ دو چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ پسی ہوئی چائے کا چمچہ
ترکیب:
کلیجی کو دھو کر آدھا آدھا کر لیں اور پندرہ منٹ تک تک ابلتے ہوئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر پانی سے نکال کر خشک کر لیں۔ گاجر اور کھیرے کو چھیل کر کھیرے کو لمبائی کے رخ آدھا آدھا کاٹ کر اندر سے تمام گودا نکال دیں اور کھیرے کے قتلے کاٹ لیں گاجر کو ماچس کی تیلیوں کی مانند کاٹ لیں گوبھی یا سیلری بھی باریک کاٹ لیں۔ سویا سوس، کارن فلور، چینی، سرکہ اور پانی ملا کر رکھ لیں۔ تیل گر م کر کے ادرک اور لہسن کو فرائی کر یں اور پھر کلیجی ڈال کر چند منٹ مزید فرائی کر یں۔ اب سبزیاں بھی ملا دیں اور سرکہ وسویا سوس وغیرہ جو ملا کر رکھی تھی ڈال دیں ساتھ ہی نمک اور سیاہ مرچ پکا کر قدرے گاڑھا کر لیں اور گرم گرم پیش کریں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap