کیوڑا شربت
اشیاء:
پانی 4کپ
چینی 300گرام
لیموں کا رس چھ کھانے کے چمچے
کیوڑا چھ چائے کے چمچے
ترکیب:
پانی اور چینی کو ایک بر تن میں ڈال کر ابال لیں اور مستقل چمچہ چلاتی رہیں تاکہ چینی حل ہو جائے۔ جب چینی حل ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور اس میں لیموں کا رس اور کیوڑاشامل کر لیں۔ اس کے بعد کمرے کے درجہ حرارت پر مکمل ٹھنڈا کر لیں۔ ٹھنڈا ہو جانے کے بعد اس کو بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر لیں۔ جب بھی تواضع کے لئے پیش کرنا ہوتو تھوڑی مقدار ایک گلاس پانی میں شامل کر کے اور برف کے کیوبز ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کر یں۔