ابلی ہوئی اروی کی سبزی
اشیاء:
اروی ایک کلو(ثابت ابال کر چھیل لیں)
میتھی دانہ 5-6عدد
کلونجی چائے کا چمچہ
رائی چائے کا چمچہ
سونف چائے کا چمچہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
ٹماٹر (پیسٹ بنا لیں)ایک عدد
ہری مرچیں 2-3عدد(باریک چوپ کر لیں)
لیموں کا رس 4-5چائے کے چمچے
ایواسن فلاور کوکنگ آئل کپ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
پتیلی میں ایواسن فلاور کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں میتھی دانہ، کلونجی، رائی، سونف، سرخ مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی پاؤڈر، ٹماٹر پیسٹ ڈالیں اور اروی ڈال 10-15منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ اب لیموں کا رس اور ہری مرچیں چھڑک کر اتار لیں اور چپاتیوں یا ابلے ہوئے چاول کے ساتھ سرو کر یں۔