معمولی بادل واشنگٹن
11.7°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

قیمہ بھرے ٹماٹر


اشیاء:
ٹماٹر بڑے سائز کے آٹھ عدد
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
میتھی کے دانے آٹھ عدد
لیموں دو عدد
پیاز بڑی ڈلی۔ آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
قیمہ آدھا کلو باریک کیا ہوا
ہرا دھنیا ایک گھٹی باریک کٹا ہوا
ہری مرچ چار عدد۔ باریک کٹی ہوئی
ڈالڈا تیل تین پیالی
ترکیب؛
سب سے پہلے ایک دیگچی میں دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر قیمہ اور سارے مصالحے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب قیمہ اور مصالحے کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو لیموں کا رس چھڑک دیں۔ اب ایک ایک ٹماٹر کو لے کر اس کے اوپر والا حصہ باریک کاٹ لیں اندر سے گودا نکال لیں۔ جب ٹماٹر اندر سے خالی ہو جائے تو مصالحہ ملا ہوا قیمہ اندر بھر دیں۔ دوبارہ سے کٹا ہوا ٹماٹر لگا کر دھاگے کے ساتھ مضبوط باندھ دیں۔ جب سارے ٹماٹر بھر جائیں تو کڑھائی میں تیل گرم کر یں۔ ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کر یں۔ جب براؤن ہونے لگیں تو نکال کر ایک دیگچی میں پھیلا کر رکھتے جائیں۔ ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap