مطلع صاف ہے واشنگٹن
6.6°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

گوشت کے تکے

اشیاء:
گوشت حسب مرضی چھوٹا یا بڑا ایک کلو
دار چینی حسب ضرورت
سفید زیرہ ایک تولہ
اجوائن ایک چمچہ پسی ہوئی
سونف ایک چمچہ
ٹماٹر چھ عدد
گرم مصالحہ دو چمچہ
پپیتا ایک ٹکڑا
ترکیب:
پہلے گوشت کے پسندوں کی طرح بڑے ٹکڑے کر لیں اس پر پپیتا نمک اجوائن اور سفید زیرہ پسا ہوا لگا کر رکھ دیں۔ اب ایک بڑی کڑھائی میں آدھا پاؤ گھی میں ادرک لہسن براؤن کر کے بقایا مصالحہ پیس کر ڈال دیں اور ٹماٹر کا بھی کاٹ کر ڈالیں اور بھون لیں پھر جو گوشت مصالحے لگا کر تیار کیا تھا وہ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے اور پھر بھو ن لیں کہ گوشت کے ٹکڑے بالکل براؤن ہو جائیں ان کو الٹ پلٹ کر اچھی طرح سیک لیں پھر بڑی ڈش اتار کر
ہرا مصالحہ لیمو اور ثابت کٹی ہوئی مرچیں چھڑکیں ساتھ ہی املی اور انار دانہ لگا دیں اب مزے دار تکہ تیار ہیں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap