سویوں کی کھیر
اشیاء:
سویاں باریک 250گرام
دودھ دو لیٹر
گھی 100ملی لیٹر
چینی 250گرام یاحسب پسند
بادام کی گری 50گرام
پستہ 15گرام
الائچی سبز چھ دانے
کیوڑا کھانے والے چار چمچے
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کرچولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑانے لگے تو سویاں ڈال دیجئے اور بھونئے۔ سویاں سرخ ہو جائیں تو دودھ ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ جب دودھ پک کر کھیر کی طرح ہو جائے تو چینی ڈال کر پکائیے۔ تھوڑی دیر بعد جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو چینی کی گریاں چھیل کر اور دو دو ٹکڑے کر کے ڈال دیجئے۔ کھیر گاڑھی ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر نیچے اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما دیجئے۔ ٹھنڈی ہو کر جم جائے تو پستہ باریک کاٹ کر اوپر چھڑک دیجئے اور شوق سے تناول فرمائیے۔