پستے کی کھیر
اشیاء:
پستہ 100گرام
دودھ دو لیٹر
چینی 250گرام
الائچی خورد 5گرام
کیوڑا حسب پسند
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
دودھ کو ایک دیگچی یا کڑاہی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور تیز آنچ پر پکائیے۔ جب پک کر تقریباً نصف رہ جائے تو اس میں پستہ باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ الائچی کے دانے نکال کر شامل کر دیجئے اور چینی اور کیوڑا ڈال کر مزید پکائیے۔ جب یہ مرکب کھیر کی طرح گاڑھا ہوجائے تو اتار کر پلیٹوں میں نکال لیجئے اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ پستے کی لذیذ کھیر تیار ہے۔