مطلع صاف ہے واشنگٹن
19.7°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

مٹن شہنشاہی تکے

اشیاء:
گوشت کلو گرام
پیاز 125گرام
ٹماٹر 50گرام
خشخاش ایک چمچ
ادرک ایک ٹکڑا
بھنے ہوئے چنے دس گرام
بڑی الائچی ایک عدد
لونگ تین عدد
سیاہ مرچیں ایک چمچ
دہی ایک کپ
گھی 50 گرام
خشک دھنیا ایک چمچ
سرخ مرچیں ایک چمچ
نمک حسب منشاء
ترکیب:
بکرے کی ران کا گوشت لے کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کر یں ادرک اور پیاز چھل کر باریک کاٹ لیں اس کے بعد مسل پر نمک، سرخ مرچیں، خشخاش دھنیا، سیاہ مرچیں، لونگ، بڑی الائچی کے دانے، بھنے ہوئے چنے، ادرک اور خشخاش ڈال کر تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح پیس لیں پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر یں اور نکال کر باریک پیس لیں۔ اس پیاز کو بھی پسے ہوئے مصالحے میں ملا دیں اور دہی میں ڈال کر مکس کر یں۔ اس آمیزے کو گوشت کے ٹکڑوں پر خوب اچھی طرح ملیں تاکہ مصالحہ گوشت میں رچ جائے۔ ایک گھنٹہ تک اسی طرح پڑا رہنے دیں پھر گوشت کے ٹکڑے سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی دہکتی ہوئی آگ پر پھیرتے ہوئے بھونیں ساتھ ساتھ گھی میں کپڑا بھگو کر اوپر نچوڑتے جائیں۔ جب تکے ٹھیک طرح سے سرخ ہو جائیں تو آگ سے الگ کر لیں اور سیخ سے نکال کر پلیٹ میں سجا کر ساتھ ٹماٹر گول گول قتلوں میں کاٹ کر رکھ دیں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap