مطلع صاف ہے واشنگٹن
7.8°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

چپلی کباب

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
پیاز(چوکور شکل میں کاٹ لیں) ایک عدد
سبز دھنیا تین کھانے کے چمچ
پو دینہ دو کھانے کے چمچ
سبز مرچ (باریک کٹی ہوئی) تین عدد
ٹماٹر ایک عدد
ثابت دھنیا تین کھانے کے چمچ
زیرہ دو چائے کے چمچ
سرخ مرچ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
کچے پپیتے کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ثابت دھنیا، زیرہ اور ثابت سرخ مرچ کو توے پر سینک لیں۔ پھر اس میں خشک مصالحہ شامل کر کے اس کو پیس لیں۔ گوشت میں کٹی ہوئی پیاز، ہرا دھنیا، پو دینے کے پتے ، ہری مرچ، ٹماٹر اور تمام مصالحہ سوائے پپیتے کے شامل کر لیں۔ دس منٹ کے لئے ڈبل روٹی کے دو ٹکڑے پانی میں بھگو دیں پھر اس کو دبا کر پانی نکال لیں اور اس کو گوشت میں شامل کر لیں۔ پھر گوشت ایک گھنٹہ کے لئے چھوڑ دیں۔ جب اس کو تلنے لگیں تو اس میں تازہ کٹا ہوا کچا پپیتا شامل کر لیں۔ کباب کی شکل دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اس کو تیل میں ڈالتے وقت بہت احتیاط رکھیں۔ پراٹھوں اور رائتہ کے ساتھ گرما گرم نوش کر یں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap