پکوان >> نئی تراکیب
 

خوشبو دار تکے

اشیاء:
بکرے کا گوشت 250گرام
زعفران ایک چمچ بڑا
پیاز 75گرام
ادرک ایک ٹکڑا
سرخ مرچیں حسب منشاء
سبز الائچی چار عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
گھی 75 گرام
لیموں دو عدد
نمک حسب منشاء
ترکیب:
بکرے کے گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنائیں اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں زعفران پیس کر رکھ لیں سبز الائچی کے دانے نکالیں اور پیس کر ان میں پسا ہوا گرم مصالحہ زعفران ، سرخ مرچیں،نمک اور لیموں کا رس ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر یں پھر ایک برتن میں گھی گرم کر یں اس میں پیاز سرخ کر کے گوشت کے ٹکڑے ڈالیں معمولی سا بھون کرکچلا ہوا درک اور معمولی سا نمک مرچ شامل کر یں تھوڑا سا پانی ڈالیں ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں جب گوشت گل جائے تو برتن کو آگ سے الگ کر لیں اس کے بعد ایک فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں ا س میں گوشت کے ٹکڑے فرائی کر کے باہر نکالیں اور ٹھنڈے کر کے مصالحے والے آمیزے میں ڈال کر ملائیں نصف گھنٹہ تک اسی طرح پڑے رہنے دیں اس کے بعد سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی ہلکی آنچ پر تکے بھونیں سرخ ہونے پر آگ سے الگ کر یں اور پلیٹ میں نکال کر گرم گرم تکے چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کر یں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap