مطلع صاف ہے واشنگٹن
14.0°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

اچار گوشت

اشیاء:
گوشت آدھا کلو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کٹوالیں
تیل یا گھی ایک کپ یا قدرے کم
لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں تھوڑی سی
میتھی دانے ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی ڈیڑھ پاؤ
ادرک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
پیاز بڑی یا درمیانہ سائز کی
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سونف ایک چائے کا چمچہ
کلونجی ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
پیاز تیل میں براؤن کر کے لہسن وادرک مع گوشت ڈال کر بھونیں۔ جب گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے(مٹن یا بیف ہو تو پانی ڈال کر آدھ گلا کر لیں ) دہی میں نمک مرچ ڈال کر پھینٹ لیں اور گوشت پر ڈال دیں جب دہی تقریباًآدھی رہ جائے تو بقیہ سارے ثابت مصالحے ڈال دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر آٹھ یا اس سے کم ہری مرچیں کاٹ کر ڈال دیں اور چندمنٹ دم پر رکھیں۔ تنوری روٹی سے تناول کر یں بہت مزے دار اچار گوشت تیار ہے۔ اسے قدرے خشک ہونا چاہیے۔ شوربہ نہ ہو۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap