سلاد سموسے
اشیاء
آلو ایک کپ
سلاد کپ
میدہ ایک کپ
گرم پانی حسب ضرورت
پیاز (کترلیں) ایک عدد
چیز دوٹیبل اسپون
کالی مرچ پاؤڈر ایک ٹیبل اسپون
ٹماٹر ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل/گھی حسب ضرورت
ترکیب:
ایک ماس پین میں چیز پگھلا لیں۔ سلاد شامل کر کے دو تین منٹ تک فرائی کر یں اسی میں آلوکا بھرتہ شامل کر کے ایک منٹ تک فرائی کر یں، پیاز اور ٹماٹر ڈال کرمزید ایک منٹ تک فرائی کر یں۔ میدہ میں نمک اور گرم پانی اور تیل ملا کر آٹا گوندھ لیں میدہ کے چھوٹے چھوٹے پیزے بنا کر پوری طرح بیل لیں گول پوری پرفلنگ چمچ بھر کے رکھیں سمو سے کی طرح بند کر کے رکھ لیں پین میں تیل گرم کر یں تمام سموسوں کو تیل میں فرائی کر یں۔