مٹن افغانی بوٹی کباب
اشیاء:
بکرے یا دنبے کا گوشت ایک کلو
ادرک 25گرام
لہسن پسا ہوا 25گرام
نمک بیس گرام
کالی مرچ پاؤڈر بیس گرام
کچا پپیتا پسا ہوا 25گرام
لیموں کا رس 25گرام
گرم مصالحہ پاؤڈر دس گرام
آئل بیس گرام
چربی 225گرام
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنا لیں ۔ ان بوٹیوں میں پپیتا ،کالی مرچ ملا دیں ساتھ ہی اس میں لیموں کا رس، ادرک، لہسن بھی ڈال دیں ان تمام چیزوں کو گوشت میں اچھی طرح مکس کر کے تقریباََ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ جب پکانا ہو تو پکانے سے ایک گھنٹے قبل فریج سے نکال لیں۔ چربی کی بھی چھوٹی بوٹیاں کر لیں اور بوٹیوں کے مصالحے کے ساتھ ملا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔ اس میں تھوڑ ا سا تیل بھی شامل کر دیں۔کوئلے دہکا لیں اور دو بوٹی گوشت ایک بوٹی چربی کی سیخوں پر چڑھا کر اس کو سینک لیں چاہیں تو اوون میں بھی گرم کر سکتے ہیں۔ تیار ہونے پر سیخوں سے نکال لیں اور ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔