انڈوں کا حلوہ 3
اشیاء:
انڈے چھ عدد
چینی 50گرام
گھی 75ملی لیٹر
الائچی سبز چھ دانے
بادام حسب پسند
پستہ حسب پسند
ترکیب:
کسی کھلے منہ کے برتن میں انڈوں کو توڑ کر خوب پھینٹئے۔ جب زردی اور سفیدی مل جائے تو چینی ڈال کر اچھی طرح انڈوں میں حل کر لیجئے۔ ایک فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ جب گھی کڑ کڑانے لگے تو اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈال دیجئے اور چمچہ جلدی جلدی چلائیے۔ جب انڈے بھن جائیں اور گھی چھوڑ دیں تو بادام اور پستہ ڈال کر نیچے اتار لیجئے۔ انڈوں کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔