مچھلی انڈا کباب
اشیاء:
مچھلی آدھا کلو
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
پسی ہوئی لال مرچ تین چٹکی
لیموں ایک عدد
انڈے تین عدد
گھی دو چھٹانک
پسی ہوئی کالی مرچ تین چٹکی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مچھلی کو نمکین پانی میں ابال کر اس کی کھال اور کانٹے الگ کر لینے کے بعد پیس لیں اور اس میں ہرادھنیا، ہری مرچیں، پودینہ کاٹ کر ملا دیں پھر اس پر لیموں کا رس نچوڑ یں اور تھوڑا گھی اور انڈوں کی زردی ملا کر اس کے کباب بنا لیں۔ فرائی پین میں باقی گھی ڈال کر ان کبابوں پر انڈوں کی سفیدی مل کر ڈبل روٹی کا چورا لگا لگا کر تل لیں۔ گھر کے افراد اور مہمانوں کے سامنے گرم گرم کٹے ہوئے مصالحے کے ساتھ پیش کر یں۔