سرکے والا فرائی چرغہ
اشیاء:
مرغ سالم(کٹس لگا لیں) 1کلو
سرکہ ایک کپ
زرد رنگ چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
دہی چھ کھانے کے چمچے
تیل فرائی کے لئے
ترکیب:
سرکے میں زرد رنگ ملا کر مرغ پر لگائیں اور اسے ایسی دیگچی میں رکھیں جس کے ڈھکن کو بند کر دینے سے بھاپ باہر نہ نکلے۔ اب اس کو 5منٹ کیلئے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد دہی میں لہسن، ادرک پیسٹ، زیرہ، سیاہ مرچ پاؤڈر ، نمک اور لال مرچ مکس کر کے چکن پر لگائیں اور اسی دیگچی میں 10منٹ کے لئے ڈھکن دے کر بھاپ دیں۔ اب پتیلی میں تیل گرم کر یں اور ہلکی آنچ پر چرغہ فرائی کر لیں۔ گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں اور گرم گرم سرو
کر یں۔