چکن ہرا مصالحہ
اشیاء:
چکن ایک کلو
نمک 15گرام
ادرک لمبی ہوئی 15گرام
لہسن پسا ہوا 15 گرام
ہری پیاز ایک گڈی
پو دینہ ایک گڈی
آئل 50گرام
سویا آدھی گڈی
دہی 50گرام
ہری مرچ 25گرام
میتھی 10گرام
گرم مصالحہ 10گرام
ترکیب:
چکن کو کیوب کی شکل میں یعنی چوکور 16 بوٹیاں بنوالیں، کسی برتن میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں ادرک لہسن پیس کر ڈال دیں، ادرک ، لہسن تھوڑا سا بھن جائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال دیں اور چکن کو بھی بھونتی رہیں، ہری پیاز، ہرا دھنیا، پو دینہ ، سویا اور ہری مرچ کو گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں، چکن بھن جائے تو اس میں پسا ہوا یہ ہرا مصالحہ بھی شامل کر دیں، ہرے مصالحے اور چکن کو اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے اور تیل مصالحے سے الگ ہو جائے، اب اس میں دہی بھی ڈال دیں اور تقریباً پندرہ منٹ تک پکائیں، آخر میں اس میں میتھی، نمک اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ اب چکن ہرا مصالحہ تیار ہے۔