مچھلی اور پالک
اشیاء:
مچھلی ایک کلو
گھی ایک پاؤ
نمک، لال مرچیں حسب ضرورت
پالک کا ساگ دو کلو
پیاز آدھا پاؤ
ترکیب:
ساگ ابال کر پیس لیجئے۔ مچھلی کو نمک، لال مرچ اور لہسن لگاکر تین گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے۔ پھر اسے تل کر کڑاہی یا فرائی پین سے نکال لیجئے۔ اب اسی گھی میں ساگ اور پانی کے ساتھ پیسا ہوا مصالحہ بھونئے۔ اور اسے تھوڑا پکا کر اس میں مچھلی کے ٹکڑے رکھ کر دم پر لگا دیجئے۔ بیس منٹ میں سالن تیار ہو جائے گا۔ ․