موتی چور کے لڈو
اشیاء:
بیسن ایک پاؤ
چینی ایک پاؤ
گھی ایک پاؤ
عرق گلاب آدھی چھٹانک
زعفران چار ماشہ پسی ہوئی
ترکیب:
بیسن کو گاڑھا سا پھینٹ لیں۔ اس میں زعفران اور عرق گلاب ملا کر لڈو بنا لیں۔ چینی میں آدھ پاؤ پانی ڈال کر شیرہ پکا لیں۔ فرائنگ پین میں گھی کو خوب گرم
کر یں اور لڈو ڈال کر تلتے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ تیار شدہ شیرے میں ڈالتے رہیں۔ گھنٹہ بھر پڑا رہنے دیں۔ شیرہ جذب ہو جائے گا اور ذائقے دار لڈو تیار ہوں گے۔