گرلڈ کباب
اشیاء:
گوشت آدھا کلو(ایک انچ کے کیوبزکاٹ لیں )
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
کری پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت میں لیموں کا رس، کری پاؤڈر، لہسن ، ادرک کا پیسٹ، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر یں اور گوشت کو تیس منٹ تک میرینیٹ ہونے دیں۔ انگیٹھی میں کوئلے دھکا لیں۔ گوشت کو سیخوں میں پروئیں اور اسے انگھیٹی پر رکھ کر گولڈن براؤن ہو جانے تک سینک لیں۔ مزیدار گرلڈ کباب تیار ہیں۔ سرونگ پلیٹ میں نکالیں اور پراٹھوں کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔