شیر شاہی مرغ
اشیاء:
دیسی مرغی چوزے دو عدد 500گرام
دہی 250گرام
لہسن بارہ جوے
ادرک 30گرام
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ ثابت بارہ عدد
کالی مرچ ثابت بارہ عدد
آلو چھوٹے چھوٹے گول 250گرام
گھی 250گرام
ترکیب:
مرغی کانٹے سے خوب گود لیں۔ 125 گرام دہی میں لہسن ادرک باریک پیس کر ملا دیں اور اسی میں نمک ڈال کر مرغی کو اچھی طرح لگا دیں اور دوبارہ گھنٹہ دو گھنٹہ کے لئے اس میں پڑا رہنے دیں۔ اب اس میں مرغ کو سرخ کر یں اور ساتھ ساتھ دہی کا چھینٹا دیتے جائیں۔ مرغی ادھ بھنی ہو جائے۔ تو آلو اور سرخ مرچ ثابت چھ عدد ہاتھ سے مل کر ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔ جب مرغی پوری طرح سرخ ہو تو اس میں باقی مرچ ثابت اور کالی مرچ ڈال کر تھوڑا سا پانی میں وہ گل جائے اور خشک ہو جائے ڈال دیں اور دم پر لگا دیں۔ دو منٹ کے بعد مرغی گلنے پر اتار لیں۔