اسٹرابیری کو کونٹ سلائس
اشیاء:
سادہ کیک ایک عدد
کوکونٹ ایک کپ
اسٹرابیری جام ایک کپ
کیک کے لئے:
انڈے چار عدد
بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
دودھ کپ
میدہ ایک کپ
مکھن ایک کپ
چینی ایک کپ
ترکیب:
میدہ، بیکنگ پاؤڈر کو چھان لیں۔مکھن اور چینی کو پھینٹ لیں۔ اب ایک ایک کر کے انڈا شامل کر یں۔ میدہ شامل کر کے فولڈ کر یں۔ آخر میں دودھ شامل کر یں۔ چوکور پین میں آمیزہ ڈالیں۔ پہلے سے گرم اوون میں 180Cپر رکھ کر30 منٹ کے لئے بیک کر یں۔ اب کیک کے سلائس کاٹ کر اس کے چاروں طرف جام لگائیں۔ اوپر کوکونٹ لگا دیں۔ اب ان کو مزید چھوٹے سلائسز میں کاٹ لیں۔