دم پخت مرغ
اشیاء:
مرغ بمع کھال ایک عدد
گھی 250 گرام
دہی 250گرام
پیاز تین چھوٹی گڈیاں
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
کالی مرچ 10 گرام
کچری دس گرام
کشمش 60گرام
بادام کی گریاں 60گرام
لیموں دو عدد
نمک حسب ذائقہ
انڈے دو عدد
آلو دو عدد
گرم مصالحہ تھوڑا سا
ترکیب:
پیاز دو کاٹ لیجئے اور ان کو ادرک کے ساتھ پیس لیں۔ اس طرح نمک سرخ مرچ اور کالی مرچوں کو بھی الگ الگ پیس لیجئے۔ نمک اور کالی مرچیں مرغ پر ملیے اور اسے چھری کی نوک سے اچھی طرح گود لیجئے۔ پھر کشمکش، بادام کی گریاں اور پیاز کے باقی لچھے گھی میں بوننے کے بعد ان پر لیموں کا عرق چھڑ کئے اور مرغ کے پیٹ میں بھر دیجئے آلو وؤں اور انڈوں کو ابال کر انکے قتلے کر لیجئے اور انہیں بھی مرغ کے اندر بھر کر اسے دھاگے یا ڈور سے سی لیجئے تاکہ مصالحہ باہر نہ نکلے اور گھی میں بننے کے بعد گلانے کے لئے پانی ڈال کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر دیجئے۔ جب بھاپ باہر نکلنے لگے تو پتیلی چولہے سے اتار کر رکھ لیں۔ پتیلی کا منہ کھولئے اور اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیجئے۔ دم پخت چکن تیار ہے۔