مرغ اورمکھانے
اشیاء:
ا۔ پھول مکھانے دو پیالی
سیاہ مرچ چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
نمک چائے کا چمچہ
جائفل ایک چٹکی (پسی ہوئی)
ب۔ مرغ کلو گرام (چھ ٹکڑے کر لیں)
پیاز دو عدد (کٹی ہوئی)
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
تیل پیالی(یا حسب ضرورت )
پانی ایک پیالی
لہسن چار جوئے (ٹکڑے کاٹ لیں)
ادرک چمچہ چائے کا(پسا ہوا)
چینی چمچہ چائے کا
اجینو موٹو ایک چٹکی
نمک دو چٹکی
ترکیب:
تیل گرم کر یں۔ اس میں مکھانے فرائی کر کے نکال لیں۔ اسی تیل میں ب حصہ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ پانی ختم ہونے پر بھون کر اتار لیں۔ ڈش میں مکھانے ڈال لیں۔ اوپر سے مرغا رکھیں۔ نمک، جائفل ، سیاہ مرچ چھڑک کر سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔