سٹر فرائڈ سبز یاں
اشیاء:
پھول گوبھی درمیانہ سائز
فرنچ بین 8عدد
گاجر ایک عدد درمیانہ سائز
شملہ مرچ دو عدد درمیانہ سائز
چھوٹے سٹے چھ عدد
مشروم 4-5عدد
سبز پیاز 2-3عدد
تیل دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
اجینو موتو چائے کا چمچہ
سویا سوس ایک چائے کا چمچہ
چینی چائے کا چمچہ
کارن سٹارج دو چائے کا چمچہ
ترکیب:
1۔گوبھی کے ایک انچ سائز کے پھول کاٹ کر دھو لیں۔ فرنچ بین دھونے کے بعد چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور چاروں طرف سے ٹکڑوں کا سائز آدھ انچ کا ہو۔ گاجر بھی چھیل کر دھو لیں اور باریک سلائس کاٹ لیں۔
2۔شملہ مرچ دھونے کے بعد درمیان سے کاٹ کر بیج نکال لیں اور موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ، سٹے دھو کر گول سلائس میں کاٹ لیں۔ مشروم صاف کر کے دھو لیں اور موٹے سلائس کاٹ لیں۔ سبز پیاز کی گٹھی چھیل کر دھو لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں ، سبز پیاز کی دوسبز ڈھنڈیاں دھو کر سجاوٹ کے لئے باریک کاٹ لیں۔ اور ایک چوتھائی کپ پانی میں کارن سٹارچ ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔
3۔ایک مائیکروویو کھانا پکانے کے برتن میں پھول گوبھی، فرنچ بین، گاجر سٹے کے سلائس اور ایک کپ پانی ڈالیں۔ بغیر ڈھانپے مائیکروویو (100%)پر پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔ فالتو پانی نکال دیں۔
4۔ایک مائیکروویو پیالے میں کھانا پکانے کا تیل ڈال کر اس میں پھول گوبھی، فرنچ بین، گاجر،
شملہ مرچ ، سٹے کے سلائس، پیاز اورمشروم ڈال دیں۔ بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر دومنٹ کے لئے پکائیں اور پھر اس میں نمک، سفید مرچ پاؤڈر، اجینو موتو، سویا سوس اور چینی ملا دیں۔
5۔کارن سٹارچ کا مکسچر ان سبزیوں میں ڈال کر اچھی طرح ہلائیں، بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر دومنٹ کے لئے پکائیں اور فوراً پیش کر یں۔