چاول کے آٹے کا میٹھا
اشیاء:
چاول کا آٹا آدھ کلو
چینی ڈیڑھ پاؤ
گھی ایک پاؤ
بڑی الائچی دو عدد
پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی
لونگ دو عدد
کیوڑا آدھا چمچ
ناریل ایک چمچ
پستہ آدھی چھٹانک
بادام ایک چھٹانک
ترکیب:
دیگچے میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور اس میں لونگ اور الائچیاں بھون لیں چاول کا آٹا ڈالیں اور خوب بھونیں۔ آٹا سرخی مائل ہو جائے تو چینی شامل کر دیں چینی کا پانی خشک ہو جائے تو زعفران ڈال دیں۔ پھر کیوڑہ ڈال کر دم لگا دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔ طشتری میں ڈالیں۔ ناریل ، بادام اور پستہ گھی میں تل کر میٹھے میں بگھار لگا دیں ورق لگائیں اور سرخ گلاب کی پتیاں بھی سجا لیں۔