کدو کا سالن
اشیاء:
گھیا(درمیانہ سالن) ایک عدد
ٹماٹر آدھ پاؤ
پیاز ایک عدد
نمک مرچ ہلدی حسب ضرورت
گھی آدھ پاؤ
دہی آدھ پاؤ
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
لہسن دو چار تریاں
پسا ہوا گرم مصالحہ چمچ بھر
ترکیب:
کدو صاف کر کے ٹکڑے کر یں۔ دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں اور پیاز سرخ کر لیں۔ اس میں نمک مرچ اور مصالحے ڈال لیں، دہی کا چھینٹا دے دیں اور بھونیں جب مصالحہ اچھی طرح بھونا جا چکے تو کدو کے ٹکڑے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور اگر ضرورت ہو تو پانی بھی تھوڑا سا ڈال دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں۔ جب گھی چھوڑ دے۔ گرم مصالحہ اور سبز دھنیا چھڑک کر اتار لیں۔