خشک چکن چلیز
اشیاء:
مرغی ایک عدد
ہری مرچ بارہ عدد
لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ڈالڈا تیل تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
مرغی کے گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر نے کے بعد ایک ساتھ رکھ کر بڑی چھری کے ساتھ کچل لیں، پھر سرکہ اور سویا سوس لگا کر بیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پسا ہوا لہسن ، گوشت، کالی مرچ اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح فرائی کر لیں۔ جب اچھی طرح فرائی ہو جائے تو اوپر سے اجینو موتو چھڑک دیں۔ پھر ایک فرائنگ پین لیں ایک چمچہ تیل ڈال کر مرچیں ہلکی فرائی کر یں۔ ان میں تھوڑا سرکہ سویا سوس اور اجینو موتو ڈال دیں۔ فرائی گوشت کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں۔