آم کا مارملیڈ
پکے ہوئے آموں کا گودا لے کر اس میں سے ریشے نکال دیں۔ اب اس کے ہموزن کھانڈ ملا کر آگ پر پکائیں۔ لکڑی کی ڈوئی سے گرا کر دیکھیں اگر پھیل کر گرے تو اسے اتار کر پہلے سے ابالے ہوئے شیشے کے خشک مرتبانوں میں ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں اور ڈھکن لگا دیں۔