کھوئے کے لڈو(۲)
چار سیر دودھ کو لے کر اس کو آگ پر رکھ کر جوش دیں اور کھرپی سے ہلاتے رہیں جب دودھ گاڑھا ہو جائے اور ایک سیر رہ جائے تو اس میں ایک سیر چینی اور ۲ ماشہ کیسر ملا کر اس کو اتنا گھوٹیں کہ مرکب کی گولی بندھ جائے ۔اگر نہ بندھے تو اس میں حسب ضرورت بورا چینی ملا دیں ۔اور جس وزن کے چاہیں لڈو بنالیں ۔اب ان پر پستے کے افشا ں اور ورق لگائیں ۔