مربہ انگور
اشیاء:
انگور آدھا کلو (کچے اور سخت ہوں)
چینی ایک پاؤ
ترکیب:
انگوروں اور چینی کو اوپر نیچے تہہ بہ تہہ رکھیں اور پھر انھیں ہلکی آنچ پر رکھ دیا جائے۔ یہاں تک کہ تمام انگور نرم ہو کر رس چھوڑ دیں ۔ اس کے بعد آنچ تیز کر کے انھیں کچھ عرصہ تک ابلنے دیں اور جب اطوبت اور پانی خشک ہو جائیں تو مرتبان یا بوتلوں میں ڈال کر محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ ترین اور ذائقے سے بھر پور مربہ تیار ہے۔