بکھرے ہوئے بادل واشنگٹن
12.1°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
 
آئس برگ فارم ہاؤس سلاد کے رول

اشیاء:
آئس برگ سلاد آٹھ عدد پتے
لہسن (پوتھیاں) دس عدد سے بارہ عدد تک
پیاز ایک عدد میڈیم سائز
خربوزے کے بیج ایک ٹیبل سپون
تیل ایک ٹیبل سپون
چکن قیمہ 300گرام
کالی چٹنی بین ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
شوگر (چینی) ٹیبل سپون
پسی ہوئی کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔آئس برگ سلاد کے پتے لے کر ان کو اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ صاف کرنے کے بعد پانی کی وافر مقدار میں دھو لیں۔ دھونے کے بعد ان آئس برگ سلاد کے پتوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
2۔اس کے بعد اب لہسن کو اچھی طرح سے چھیل لیں۔ چھیلنے کے بعد باریک باریک کاٹ لیں۔ اس کے بعد پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں ۔ چھیلنے کے بعد ٹکڑے بنا لیں۔ اس کے بعد خربوزے کے بیجوں کو فرائی پین میں ڈال کر اچھی طرح سے روسٹ کر لیں، جب خربوزے کے بیج براؤن ہو جائیں تو ایک طرف رکھ دیں۔
3۔اس کے بعد اب ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے گرم کر لیں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں کتری ہوئی پیاز اور لہسن ڈال کر اچھی طرح سے پکائیں۔ پیاز کو نرم اور براؤن کر لیں۔ براؤن کر نے کے بعد حرارت کم کر دیں۔
4۔اس کے بعد اب اس میں چکن قیمہ ڈال دیں۔ چکن قیمہ ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے ہلائیں۔ ہلانے کے بعد حرارت تیز کر کے تین منٹ سے چار منٹ تک پکائیں۔
5۔اس میں کالی چٹنی، نمک، شوگر (چینی) اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال دیں، ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
6۔اس کے بعد فرائی پین کو اچھی طرح سے بند کر دیں۔ بند کرنے کے بعد اس میں روسٹ کئے ہوئے خربوزے کے بیج ڈال دیں۔ بیج ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
7۔اس کے بعد اب ٹھنڈے پانی میں سے آئس برگ سلاد کے پتے نکال لیں۔ پتے نکالنے کے بعد سادہ پانی میں ڈال دیں۔ اس کے بعد ان پتون کو پیش کی جانے والی ڈش رکھیں۔
8 ۔اس کے بعد اب تیار چکن قیمے میں سے دو بڑے چمچ نکال کر ہر ایک آئس برف سلاد کے پتے کے اوپر ڈال دیں ڈالنے کے بعد آئس برف سلاد کے پتے کو ہلکا سا رول کر دیں۔ رول کرنے کے بعد اس میں لکڑی کی ٹوتھ پیک لگا دیں ۔ لگانے کے بعد جلدی سے اس ڈش کو پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 195
پروٹین 23.9
چکنائی 4.5
کاروہائیڈریٹس 4.2
فائبر ز(ریشے ) 0.3
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap