اسپیرا گس
اشیاء:
اسپیرا گس بارہ عدد
اسپیرا گس کا پانی آدھا کپ
تیل تین چمچ
یخنی چوزہ آدھا کپ
سویا سوس دو چمچ
مکئی کا آٹا ایک چمچ
نمک آدھا چمچ
ترکیب:
فرائی پین گرم کر یں تیل اور اسپیرا گس کا پانی شامل کر دیں ۔ ایک منٹ بعد نمک اور مکئی کاآٹا بھی ڈال دیں۔ پندرہ سیکنڈ کے لئے ہلائیں ۔ اسپیرا گس اور چوزے کی یخنی شامل کر دیں اور پکا ئیں۔ آنچ پر سے اتار لیں اور فوراََ ہی پیش کر یں۔