تلی ہوئی ثابت مچھلی
اشیاء:
روہو مچھلی آدھا کلو
پیاز ایک عدد
کڑواتیل یا گھی تین بڑے چمچے
سرخ پکے ہوئے ٹماٹر دو عدد
لہسن کے جوئے چار عدد
سبز مرچ تین عدد
کشمش ایک بڑا چمچہ
رائی تھوڑی سی
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
ڈبل روٹی کا خشک چورا تھوڑا سا
ترکیب:
مچھلی کو صاف کر کے ثابت ہی رہنے دیں اور اس پر نمک سیاہ مرچ اور رائی چھڑک دیں۔ پھر ڈبل روٹی کے خشک چورے میں لپیٹ کر ابلتے ہوئے تیل میں اس حد تک بھون لیں کہ اس کے دونوں پہلو براؤن رنگت اختیار کر جائیں۔ اب ٹماٹر اور پیاز الگ الگ کتر کر تین چمچے گھی یا تیل میں بھون لیں۔ اور پھر اس میں لہسن کے جوئے پیس کر اور سبز مرچ باریک کتر کر کشمش سمیت ڈال دیں۔ اورمچھلی اس میں ہلکی ہلکی آنچ پر پکائیں حتی کہ نرم ہو جائے۔ اسے کاٹ کر ہرے دھنئے کی پتیوں کے ساتھ پیش کر یں۔