گڑ کے چاول
اشیاء:
چاول آدھ سیر
گڑ چاولوں کے برابر یا دوگنا
سبز الائچیاں چند عدد
لونگ ایک عدد
بالائی ایک چھٹانک
گھی آدھ پاؤ
ناریل ایک بڑا چمچ
ترکیب:
گڑ کو پانی میں گھول لیں۔ چاول صاف کر کے آدھے گھنٹے تک کے لئے بھگو رکھیں پتیلے میں گھی خوب گرم کر یں۔ اس میں لونگ آلائچیاں اور ناریل بھون لیں ۔ پھر گڑ کا شربت ڈال دیں پکنے لگے تو چاول نتھار کر ڈال دیں شربت چاولوں سے دو گنا ہو۔ پانی خشک ہو جائے تو دس منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ چاول طشتری میں پھیلا کر اوپر بالائی کی تہ جما دیں۔ ورق لگائیں اور ادھر ادھر ناریل کے ٹکڑے بکھیر دیں۔